میلبورن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے پہلے امتحان میں سرخرو ہو گئے، انہوں نے پولش پارٹنر مارسن میٹکووسکی کے ہمراہ برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور فلپائن کے ٹریٹ ہیوئی کو سخت مقابلے کے بعد 2-0 سے زیر کیا۔ راونڈ 32 میں اعصام اور میٹکووسکی کا مقابلہ کل سویڈن کے رابرٹ لینڈسٹیڈ اور کروشیا کے فرانکو سکوگر سے ہو گا۔روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، تائیوان کی سووائی نے بھی میدان مار لیا۔ روسی ٹینس کوئین نے لٹیویا کی اناستاسیا کو ہرایا۔ سپین کی گاربائین مگاروزا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں تائیوان کی سو۔وائی نے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ مردوں میں آسٹریلیا کے ڈومنیک تھیم نے امریکی کھلاڑی ڈینس کڈلا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ امریکہ کی عالمی نمبر 123برنارڈا پیرا نے برطانوی نمبر ون جوہانا کونٹا کودوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔انہوں نے چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔مینز سنگلز میں واورنکا کو بھی اپ سیٹ شکست ہو گئی ۔ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر‘سربیا کے نوواک ڈجکو وچ‘ ڈیل پوٹرو‘ٹامس برڈچ‘رچرڈ گیسکوئٹ‘راموس وینولس‘رافیل نڈال ‘جوالفرائیڈ سونگا‘نک کرجیئس حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ویمنز سنگلز میں تائیوان کی عالمی نمبر 88ہسی سو وئی نے ومبلڈن چیمپئن سپین کی گاربائن موغو روز کو اپ سیٹ شکست دے کر اینوٹ سے باہر کر دیا ۔ وہ تیسرے رائونڈ میں آگنیسکا راد ونسکا کا مقابلہ کرینگی ۔ رومانیہ کی عالمی نمبر ون سیمونہ ہالیپ نے ایوگنی بوچارڈ کو ہر ادیا۔
آسٹریلین اوپن: اعصام الحق مینز ڈبلز کے پہلے امتحان میں سرخرو
Jan 19, 2018