لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ولڈ الیون ہاکی ٹیموں کے درمیان لاہور میں ہونے والے میچ کے انعقاد میں 48 گھنٹے سے بھی کم کا وقت باقی رہ گیا، پی ایچ ایف سیکرٹریٹ کے اندر کے سوا لاہور میں کسی مقامی پر ایسا تاثر دیکھنے میں نہیں آیا کہ عالمی شہرت یاقتہ کھلاڑی نمائشی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان بھی آ رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ورلڈ الیون کی آمد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے پیغامات سوشل میڈیا تک محدود کر رکھے ہیں جیسے نمائشی میچ صرف سوشل میڈیا پر ہی کھیلا جانا ہے۔
پی ایچ ایف کی ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کی تشہیر میں ناکامی
Jan 19, 2018