کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کراچی میں لیجنڈ پلیئرز کے اعزاز میں ہال آف فیم تقریب ہوئی۔ تقریب میں 4 غیرملکی ہاکی پلیئرز اور 2 امپائرز کو ہال آف فیم ایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہال آفیم کے طور پر کھلاڑیوں کو جیکٹ پہنائی۔ پال لیجنز، بوولینڈر، کرسٹن بلانک اور یوان اسکارے کو اعزاز دیا گیا۔ امپائرز راب لاتھوورز اور ڈالنا پرائیرر کو بھی ہال آف فیم کا اعزاز دیا گیا۔ پاکستانی لیجنڈ اصلاح الدین، شہناز شیخ، سمیع اللہ، حسن سردار، شہباز احمد سینئر کو ہال آف فیم ایوارڈ دیا گیا۔