گیس پر چلنے والے نجی پاورپلانٹس کے ٹیرف پرنظرثانی کی درخواست مسترد

ملتان(سماجی رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گیس سے بجلی پیدا کرنے والے نجی ملکیتی پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کی قیمت پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے نجی پاور پلانٹس مالکان نے شارٹ ٹرم بنیادوں پر دستیاب جنریشن (پیداواری) استعداد کے لئے اپ فرنٹ ٹیرف کے لئے درخواست دی تھی اپ فرنٹ ٹیرف 31 جنوری 2017 ء کو منظور کیا گیا تھا جس پرنظرثانی کے لئے درخواست دی گئی نیپرا نے ٹیرف 7.6973 روپے فی یونٹ قیمت مقررکی تھی۔

ای پیپر دی نیشن