نوازشریف کی تصویر ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں عمر ڈار تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش

Jan 19, 2018

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی تصویر کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات شروع کردی ۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما عمر ڈار ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے‘ عمر ڈار نے مبینہ طور پر نواز شریف کی والدہ کے ساتھ تصویر کو ایڈٹ کرکے ماں کی جگہ سعودی ولی عہد کی تصویر لگادی تھی‘ ایف آئی اے نے اس الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ۔ یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی جب نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر حکومت کا ردعمل آنا شروع ہو گیا نواز شریف کی ایک تصویر کے لیے مجھ سے دو گھنٹے تحقیقات کی گئی۔ سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج، خواجہ آصف کے خلاف کیس میں مدعی بننے پر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک نااہل شخص کی تصویر پر تحقیقات کی جارہی ہیں، میرے کیس میں خود ایک ادارہ مدعی بن رہا ہے۔

مزیدخبریں