لاہور(بی این پی ) ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی دھمکیوں پر پی سی بی نے چپ سادھ لی۔بھارت کی جانب سے رواں سال ہونے والے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دیے جانے پر اعتراض سامنے آیا تو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ہم گرین شرٹس کو ستمبر میں بھارت میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نہ بھجوانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امتیابھ چوہدری نے کہاکہ ایشیا کپ فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے،اس میں کوئی بھی ٹیمیں شریک ہوں میزبانی بھارت کو دی گئی ہے،اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ایونٹ میں شامل ہونا چاہتا ہے یا نہیں۔بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی بی کو کسی خاطر میں نہ لانے کا بیان داغ دیا،دوسری جانب پاکستانی بورڈکی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔
ایشیا کپ،بھارتی بڑھکوں پر پی سی بی نے چپ سادھ لی
Jan 19, 2018