اکرام سہگل کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین منتخب

Jan 19, 2019

کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اکرام سہگل کو نیا چیئرمین منتخب کرلیاگیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس سے قبل چیئرمین کے الیکٹرک کے عہدے پر طیب ترین فائز تھے جو کہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ 40سال سے زائد کاروباری تجربہ رکھنے والے اکرام سہگل پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔

مزیدخبریں