کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ، روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا

کراچی (صباح نیوز) کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا انہوں نے جہاں روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے پر کینیڈین ہائی کمشنر کا چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی اور سی ای او رچرڈ مورن نے استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان او ر کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دو ملکوں کے درمیان تجارتی مراسم مزید مستحکم ہونگے۔ وینڈی گلمور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک کینیڈین شہری پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او ہے۔ وینڈی گلیمور نے کہا ہے کہ کینیڈا پناہ گزینوں کی قوم ہے، ہم امیگرنٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ویزے سے متعلق تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد درخواست کو خود پُر کریں۔ کینیڈا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے ہنرمند افراد کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن