لاہور ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی گنوا دی، بھارت نے تیسرا ایک روزہ میچ 7 وکٹوں سے جیت کر پہلی بار آسٹریلوی سر زمین پر سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔ آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے 231 رنز کے ہدف کو بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ کے ہیرو گیند باز یجویندر چہل رہے۔ انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ مہندرسنگھ دھونی نے ناٹ آوٹ87 رن سکور کیے جبکہ کیدار جادھو نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔چہل کو میچ جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔
بھارت نے پہلی بار آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیت لی
Jan 19, 2019