ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، ہائیکورٹ نے وفاقی، پنجاب حکومت، ڈرگ اتھارٹی سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ادویات بنیادی ضرورت میں شامل ہے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی فارمولا نہیں ہے اور فارمولا طے کئے بغیر قیمتوں کا تعین نہیں ہو سکتا۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ غریب ملک کے عوام پر حکومت بے جا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...