وزیراعظم کا دورہ قطر: این ایل جی کی قیمت کی ادائیگی میں 3 ارب ڈالر موخر ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع

لاہور (آن لائن) وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران قطری حکومت کی جانب سے پاکستان کو فروخت کی جانیوالی ایل این جی کی قیمت کی ادائیگی میں 2 سے 3 ارب ڈالرکی موخر ادائیگی کی سہولت کا اعلان متوقع ہے۔ سہولت دو سے تین سال تک ہو سکتی ہے۔ ایک لاکھ پاکستانیوں کیلئے قطر میں ملازمتوں کے حوالے سے بھی پیشرفت ہوگی۔ قطری حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 32 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت کیلئے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن