خیبر پی کے کے 114 گرلزسکول غیر فعال اساتذہ اور عملہ تنخواہیں لے ر ہا ہے: رپورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے میں لڑکیوں کے 114 سکولزغیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر فعال سکولوں میں اساتذہ اور کلاس فور ملازمین تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے غیر فعال سکولوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ محکمہ تعلیم خیبر پی کے کی جانب سے صوبے میں غیر فعال سکولوں کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق صوبہ میں لڑکیوں کے 114 پرائمری سکول غیر فعال قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع کوہستان میں سب سے زیادہ 142 میں 62 سکول غیر فعال ہیں، کوہستان میں گزشتہ 4 برسوں میں غیر فعال سکولوں کی تعداد 15 سے 62 ہوئی۔ بنوں 11، بٹگرم 10، بونیر 2، ہنگو 17، کرک میں لڑکیوں کا ایک سکول غیر فعال ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں 3، ملاکنڈ اور مردان میں ایک ایک جبکہ پشاور اور سوات میں لڑکیوں کے 3، 3 سکول غیر فعال ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیر فعال سکولوں میں اساتذہ اور کلاس فور ملازمین تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن