چنیوٹ(نامہ نگار) نویں جماعت کا طالب علم مبینہ اغواء و تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا قاتلوں نے نعش ویران جگہ پھینک دی۔ پولیس نے عدیل کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔واضح رہے پولیس کی طرف سے گزشتہ روز ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں جس میں نوجوان کے ورثا کی تلاش کا ذکر کیا گیا تھا۔ 16 سالہ عدیل گھر سے باہر کسی کام سے گیا مگر واپس نہ آیا جس کے بعد عدیل کی تشدد زدہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل دیکھ کر والدین ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہیں دو عدد چادریں اور خون آلود اینٹیں ملیں جو قبضہ پولیس میں ہیں،محلہ دلخوشاب بابو رائے روڈ پر ویران جگہ سے بچہ شدید زخمی حالت میں ملا تھاجو جانبر نہ ہو سکااور جاں بحق ہو گیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ بچے کا سائیکل صحیح سلامت ہے جبکہ سراور جسم تشدد زدہ تھا۔16سالہ عدیل کاڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروایا گیا ۔لواحقین نے وزیراعظم ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
چنیوٹ: نویں جماعت کے طالب علم کی تشدد زدہ نعش برآمد، قتل کا شبہ
Jan 19, 2019