میلبرن (سپورٹس ڈیسک )ٹینس کی معروف کھلاڑی ماریہ شراپوا نے آسٹریلیا اوپن 2019 دفاعی چیمپئن کیرولین ووزنیاکی کو ناک آؤٹ کردیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل چین میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران ماریہ شراپوا کی ٹانگ شدید زخمی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی سال کی پہلی بڑی کامیابی غیر متوقع تھی لیکن 5 مرتبہ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی ماریہ شراپوا نے یہ ثابت کردیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔انہوں نے 2 گھنٹے 24 منٹ تک کھیلے گئے میچ میں مد مقابل کیرولین ووزنیاکی کو 3-6 ،6-4 ،4-6 سے شکست دی، جس کے بعد وہ میچ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ڈینش کھلاڑی کیرولین شکست کے نتیجے میں رینکنگ نیچے آگئی ہے۔خیال رہے کہ ڈوپنگ بین کے بعد کھیل میں واپسی کے بعد ماریہ شراپوا گزشتہ برس فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں بہترین کارکردگی کے علاوہ زیادہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی تھیں۔تاہم آج کیرولین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ اب بھی اچھا کھیل پیش کرکے دنیا کی بہترین کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔اس سے قبل 2017 یو ایس اوپن میں انہوں نے اس وقت دنیائے ٹینس کی دوسری بہترین کھلاڑی سیمونا ہالیپ کو شکست دی تھی۔