جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کینو کی نمائش کا افتتاح نائب چیئرمین جدہ چیمبر جناب مازن محمد ابراہیم بترجی نے کیا۔ قونصل جنرل شہر یار اکبر خان، چیئرمین مینول عبداللہ الدرویش و دیگر سعودی تاجر موجود تھے۔ اس موقع پر مازن بترجی نے قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کی کوششوں کی تعریف کی اورکہا پاکستانی پھل اور سبزیاں سعودی عرب میں مقبول ہیں۔ اور کہا کہ مختلف النوع پیداواری صلاحیت اور مسابقتی قیمتوں کے باعث پاکستانی پھل اور سبزیاں سعودی عرب میں مقبول ہیں۔ جدہ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری ایسے تجاویز کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر تی ہے جس سے دو طرفہ تجارتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔ افتتاحی تقریب میں صارفین کے تو ا ضع کے لئے کیلئے کنو کے علاوہ کنو سے بنے مختلف قسم کے مشروبات اور مٹھائیاں بھی موجود تھیں۔ پاکستانی کنو مینول سپر مارکیٹ کے تمام اسٹورز پر ہفتہ بھر پرومو شنل قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔ یہ مہم 23 جنوری تک جاری رہے گی۔