مضبوط عدالتی نظام استحکام اور گورننس کی ضمانت ہے: جرمن سفیر، جسٹس آصف سعید کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم معاملات کو نمایاں کرنے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار مارٹن کوبلر نے ٹوئٹر پر کیا۔ جرمن سفیر نے کہا ہے کہ مضبوط عدالتی نظام ملک میں استحکام اور گورننس کی ضمانت ہے۔

ای پیپر دی نیشن