لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادب جاودانی کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی ملاقات میں پرائیویٹ سکولوں کے درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ڈاکٹر مراد راس نے پانچ ہزار سے کم فیس والے سکولوں کو ٹی ایم اے کی جانب سے کمرشلائزیشن کی وجہ سے سیل کرنے سے روک دیا ہے اور تمام CEO ایجوکیشن کو نوٹس بھی بھجوا دیا ہے سکولوں میں سردی اور گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی نظرثانی کی جائے گی گرمی کی چھٹیاں اور رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے قبل از وقت سب کو اطلاع کر دی جائے گی میٹنگ میں پی ای ایف سکولوں کی بروقت فنڈز کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی۔
کاشف ادیب جاودانی کی زیر قیادت پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی صوبائی وزیرتعلیم مراد راس سے ملاقات
Jan 19, 2019