سعادت حسن منٹو کی 64ویں برسی پر بک رائٹرز کی تقریب

Jan 19, 2019

لاہور (پ ر) بک رائٹرز کلب کے زیراہتمام اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی 64ویں برسی پر تقریب ہوئی۔ صدارت بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کی۔ تقریب میں ادیبوں، دانشوروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں معروف شاعر زاہد مسعود مہمان خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض بک رائٹر کلب کے سیکرٹری جنرل ایم سرور نے انجام دئیے۔ اس تقریب سے خالد یزدانی، نوید پشکن، آصف عمران، عرفان نشاط چودھری، میم سین بٹ، شاہد رائو، شہزاد فراموش، عاطف رحمن، سید نوید عباس ایڈووکیٹ، کامریڈ زوار حسین، ایم سرور، محمد انور اور رانا عبدالرحمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعادت حسن منٹو کی اردو ادب میں بے پناہ خدمات ہیں جس وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔کیونکہ منٹو نے اپنی کہانیوں میں سماجی مسائل کو اجاگر کیا۔ قیام پاکستان کے موقع پر عوام کو جو تکالیف اور قربانیاں دینی پڑیں ان کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا۔

مزیدخبریں