لاہور (این این آئی)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کھلائی گئی اس لیے شکست ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کے پاس جیتنے کا موقع ہے لیکن مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مائنڈ سیٹ تبدیل کریں، ون ڈے سیریز میں بہت چانس ہے،ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی،ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کو ٹیسٹ کھلا ئیں گے تو نتیجہ تین صفر ہی ہو گا، پاکستانی ٹیم کے پاس ایسا کوئی بولر نہیں جو بیٹسمینوں پر دبائو ڈال سکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ سرفراز احمد سوچ رہا ہے کہ اسے کپتان ہونا بھی چاہیے یا نہیں، چیئرمین کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ کپتان کو بیک کرتے ہیں،پاکستان ٹیم میں ایک جیسے بولر شامل کر لیے گئے ہیں۔