کراچی ( نیوزرپورٹر) کراچی انتظامیہ نے بلدیہ عظمی اور ضلعی بلدیات کے زیر اہتمام چلنے والی ان لائربریریوں کو بحال اور بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو لائبریریاں عدم توجہی کا شکار ہیں یا توجہ کی مطلوب ہیں جن لائبریریوں کی عمارت مخدوش ہے ان کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔ نجی لائبریریوں سے عام افراد کو مستفید کر نے کے لئے نجی اداروں کا تعاوں حاصل کیا جائے گا تاکہ ہر ممکنہ طور پر عام افرد کو بھی ان سے مستفید کرایا جا سکے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے دفتر میں سرکاری اور نجی لائبریریوں کے منتظمین اور متعلقہ افسران کا ایک اجلاس اپنے دفتر میں منعقد کیا۔ اجلاس میں لیاقت نیشنل لائبریری،فرئر ہال لائبریری ، وی ایم لائبریری ڈی ایچ اے لائبریری الیانس فرانس ، برٹش کونسل کی لائبریری نوٹرے ڈیم لائبریری، اور ضلعی بلدیات کے زیر اہتمام چلنے والی لائبریریوں کے نمائندوں اور دیگر نے شر کت کی۔کمشنر نے کہا کہ کراچی میں پبلک لائبریریوں کی انتہائی کمی ہے۔ کراچی جیسے بٹرے شہرمیں موجود ہ لائبریریاں ناکافی ہیں۔ مطالعہ کو فروغ دینے اور تعلیم کی ترقی کے لئے پبلک لائبریریاں بہت ضروری ہیں جہاں عام افراد کی آسانی سے کتابوں تک رسائی ممکن ہو سکے۔کمشنر نے کہا کہ۔ شہر میں پبلک لائبریریاں قائم کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ لوگوں کی آسانی سے کتابوں تک رسائی ہوسکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی لائبریو ں میں عام لوگوں تک کتابوں کی رسائی آسان بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کونسل آف لائبریریز قایم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سب مل کر کام کرسکیں۔