دنیا کی سائیکل پر سیر کرنے والے چیک ریپبلیکن سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ میاں بیوی کراچی پہنچ گئے ۔چیک ریپبلیکن کے شہری کاتیا اور میرو نے کہا کہ وہ 2002 سے سائیکل پر دنیا کے مختلف ممالک کی شہروں کی سیر کرچکے ہیں۔کراچی کے مقامی سائیکلسٹس کے ہمراہ چیک ری پبلیکن سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ میاں بیوی میرو اور کاتیا نے سائیکل ریلی نکالی۔یہ سائیکل ریلی کلفٹن زمزمہ اسٹریٹ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ لرز اولڈ سٹی ایریا سے ہوتی ہوئی واپس کلفٹن پہنچی۔ خاتون سائیکلسٹ کاتیا کا اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر میرو کے ہمراہ 2002 سے سائیکل پر دنیاکی سیر کی شروعات کی اور اب تک ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک گھوم چکے ہیں۔اس موقع پر غیر ملکی مرد سائیکلسٹ میرو نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، سائیکلنگ پر سفر کے ذریعے وہ خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں، پاکستانی کھانے انتہائی لذیذ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سائیکل پر سفر کرنے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے جو کہ صحت مند سرگرمی بھی ہے اور ماحول دوست بھی۔
دنیا گھومنے نکلا چیک ریپبلیکن کا سائیکلسٹ جوڑا کراچی پہنچ گیا
Jan 19, 2019 | 11:33