وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے بلاول کی فکر ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا، بلاول کوسیاست کرنی ہے تووہ بھٹوبنیں ،زرداری نہ بنیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے بینظیر کی موت کا سیاسی فائدہ اٹھایا ، آصف زرداری نے بینظیرکی وصیت کواپنے مقصدکیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہی آدمی کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے اس کا نام ہے شہباز شریف ،یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں این آر او نہیں ملنے والا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں امریکی صدر ٹرمپ کو بھی پاکستان آتا دیکھ رہا ہوں، سعودی عرب کے فرمانروا جب آئینگے تو آپ کو پتا چلے گا سرمایہ کاری ہوتی کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ فروری تک 20لوکوموٹیو آرہے ہیں، ریلوے کو بحال کریں گے،25 جنوری کو نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کرینگے ،اسلام آباد میں ریلوے کا شکایتی سیل کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون کت حت کوئی پبلک اکاونٹس کمیٹی کارکن بننے سے نہیں روک سکتا، میں نے پی اے سی کی رکنیت کیلئے باقاعدہ درخواست دی ہے، شہبازشریف باقی معاملات کاآڈٹ کریں،میں انکے معاملات کاآڈٹ کرونگا، میرا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جانا لازمی ہے، میں اس وقت پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ سینئر اور تجربہ کار ہوں، شہبازشریف نے خود کہا تھا کہ وہ ن لیگ کے کیسز میں سربراہی نہیں کریں گے۔
بلاول کوسیاست کرنی ہے تووہ بھٹوبنیں ،زرداری نہ بنیں: شیخ رشید
Jan 19, 2019 | 14:57