کراچی ( سٹی نیوز)جامعہ بنوریہ عالمیہ میں معروف بزرگ عالم دین مولانا فدا الرحمن درخواستی نور اللہ مرقدہ کی خدمات کے اعتراف اور رحلت کے حوالے سے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس میں حضرت کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔کانفرنس میں جامعہ کے اساتذہ ،طلبہ اوردیگر علما کرام اور مدارس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ، ناظلم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری اور مولاناحماداللہ درخواستی نے خطاب کیاجبکہ اس موقع پر مولانا فدالرحمن درخواستی کے صاحبزادے قاری حسین احمد درخواستی بھی موجود تھے۔