کراچی (نیوز رپورٹر) جعفر یہ لائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کی مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دشمن ہمیں دہشت گردی سے خوفزدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ملک دشمن عناصر شاید بھول رہے ہیں کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کی حفاظت کریں گے جان تو اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اگر یہ مسجد اور نمازیوں کی حفاظت میں چلی جائے تواس سے بڑی کوئی سعادت نہیں ہوسکتی دہشت گرد ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتے ہیں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیںبھارتی ایجنسی "را "سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جس کے لئے سرکاری تنصیبات اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کئے جارہے ہیںاس لئے ہمیں اپنی انٹیلی جنس کو بہتر کرنا ہوگا دشمن کو سمجھنا چاہیے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں دی ہیں، جو جاری رہیں گی ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے ،وہ پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دیں گے ہم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کریں گے ۔
سانحہ سٹیلائٹ ٹائون کی مذمت کرتے ہیں: علامہ رضی جعفری
Jan 19, 2020