اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں صحافیوں ، بچوں اور فیملیزنے شرکت کی93 فیصدصحافی ہائپرٹینشن ، بلڈ پریشر اور ذہنی دبائو کا شکار پائے گئے ۔ اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب کے فری میڈیکل کیمپ میں بی ویل ہسپتال بلیو ایریا اسلام آبادکے ماہر اور سینئر ڈاکٹروں ڈاکٹر طاہرہ بتول ، ڈاکٹر شازیہ شرف ، ڈاکٹر غزالہ ممتاز، ڈاکٹر ابرار غوری ، ڈاکٹر قیصر اور دیگر گائنی، امراض قلب، ڈینٹل سرجن ، ماہر نفسیات ،میڈیکل اسپیشلسٹ سمیت مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں نے صحافیوں ، ان کے اہلخانہ اور بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ بھی تیار کی گئی ، تھنک ٹینک ادارے اوپینین میکرز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چیک اپ کرانے والے 93 فیصد سے زائد صحافی ذہنی دبا، بلڈ پریشر ، ہائپر ٹینشن ڈپریشن ، شوگر اور دیگر امراض کا شکار پائے گئے جبکہ صحافیوں کے 70 فیصد بچوں میں خوف ، تشدد ، محرومی اور نفسیاتی دبا ئوکے اثرات پائے گئے ،اوپینین میکرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ صحافی حضرات روز مرہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ہنسنے ، قہقے لگانے ، دوستوں کے ساتھ آزادانہ ماحول میں گپ شپ کرنے،کتابوں کے مطالعے اورفلمیں دیکھنے اور سیرو سیاحت کیلئے وقت نکالیں ۔