لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے کہا ہے کہ ایونٹ کے پورے ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد ایک چیلنج ہے، افتتاحی تقریب میں پاکستان کا رنگ نظر آئے گا۔پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے، ایونٹ کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نویدمزید کہا کہ سب کی کوشش ہے اس ایونٹ سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے جائے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا رنگ صاف نظر آئے گا، کرکٹ فینز پی ایس ایل انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہیں، ایونٹ کے میچز کی ٹکٹیں شائقین کرکٹ کے بس میں ہوں گی۔ پی سی بی اور فرنچائز میں رابطے کا فقدان ہے، دونوں طرف سے کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں، ہم نے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کی ایک مثبت سٹوری ہے، اسے آگے لے کر چلنا ہے، پی ایس ایل میں پیسہ آ رہا ہے، اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کا حصہ ہے۔