چین امریکہ سے اقتصادی و تجارتی معاہدہ باہمی مفادات پر مبنی ہے نائب چینی وزیراعظم

واشنگٹن (اے پی پی) چینی نائب وزیر اعظم اور چین امریکہ جامع اقتصادی مذاکرات کے چینی وفد کے سربراہ لیو حہ نے کہا ہے کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی معاہدہ باہمی مفادات پر مبنی ہے۔15 جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کئے تھے۔ لیو حہ نے معاہدے سے متعلق چینی میڈیا کے سوالات کے جوابات دیئے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے فریقین کے خدشات کو کافی حد تک دور کیا ہے اور باہمی فوائد حاصل کیے ہیں۔ پہلا یہ کہ تجارت کے میدان میں دو طرفہ تعاون کو گہرائی تک پہنچایا جائے گا اور زرعی مصنوعات ، تیار شدہ مصنوعات ، توانائی اور خدمات کے شعبوں میں دونوں فریقوں کے مابین تجارت کے پیمانے کو وسعت دی جائے گی۔ دوسرا یہ کہ دونوں ممالک میں کمپنیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے مالیاتی شعبے کی دو طرفہ اوپن پالیسی کو بڑھانے سمیت مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا۔ تیسرا یہ کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن