منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)فلپائنی دارالحکومت منیلا کے نواح میں واقع ٹال نامی آتش فشاں نے ہفتہ اٹھارہ جنوری کو پھر سے راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ اس آتش فشاں سے دھوئیں اور راکھ کے اخراج کی وجہ سے قریبی علاقوں سے اب تک ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد بے گھر ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق سات روز سے راکھ اور بھاپ نکلنے کا عمل اب کسی حد تک کمزور دکھائی دیتا ہے۔ حکام نے انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ منیلا سے پینسٹھ کلومیٹر دور واقع اس آتش فشاں سے مزید راکھ یا لاوا اگلے دنوں میں نکلنے کا قوی امکان ہے۔ آتش فشاں کے ارد گرد کے چودہ کلومیٹر میں رہنے والوں کو مزید احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
فلپائن: آتش فشاں سے راکھ اگلنے کا سلسلہ جاری
Jan 19, 2020