محصورین غزہ سے یکجہتی : فن لینڈ کے رکن پارلیمان سمیت 5 امدادی کارکن گرفتار

غزہ(اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے فن لینڈ کے 4 انسانی حقوق کارکن اور ایک رکن پارلیمان کو حراست میں لے لیا۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لئے گئے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکنوں میں ایک رکن پارلیمنٹ آنا کوناٹالا بھی شامل ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کو قریب سے دیکھنے اور محصورین غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنا چاہتے تھے۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد غیرقانونی طورپر سرحدی باڑ عبور کرکے غزہ داخل ہونا چاہتے تھے۔ادھر غزہ میں حق واپسی کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں غیرملکی انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے پانچ امدادی کارکن غزہ میں محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنا چاہتے تھے ،جنہیں اسرائیلی فوج نے حراست میں لے کر ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن