فْوکْوشیما جوہری حادثے کے بعد 3 قصبوں پر لگا انخلاء کا حکم اٹھا لیا جائے گا

Jan 19, 2020

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے شمالی شہر فْوکْوشیما میں 2011 کے جوہری حادثے کے بعد 3 قصبوں پر عائد کیا گیا انخلاء کا حکم آئندہ مارچ جزوی طور پر اْٹھا لیا جائے گا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں جاپانی حکام کے ترجمان نے بتایا کہ فْوکْوشیما میں 2011 کے جوہری حادثے کے بعد 3 قصبوں پر عائد کیا گیا انخلاء کا حکم آئندہ ماہ جزوی طور پر اْٹھا لیا جائے گا۔ اجلان میں وزیرِاعظم شنزو آبے نے بھی موجود تھے۔فْوتابا قصبے کے شمال مشرقی حصوں سے انخلاء کا حکم 4 مارچ کو اور تومی اوکا قصبے سے 10 مارچ کوجزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔جوہری حادثے کے بعد تابکاری کی بلند سطح کی وجہ سے داخلے پر پابندی والے علاقوں سے انخلاء کا حکم عائد کیے جانے کے بعد یہ پابندی پہلی بار اٹھائی جائے گی۔

مزیدخبریں