بوچھال کلاں (نامہ نگار) بوچھال کلاں میں بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی بڑے سانحہ کا پیش خائمہ ثابت ہو سکتی ہیں تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں محلہ غربی نزد عجائب منزل بجلی کے تار مکانات کی چھتوں کو چھو رہی ہیں بوچھال کلاں کی رہائشی مسماۃ کلثوم نے واپڈا حکام کو درخواست دی کہ بجلی کے تاروں سے متعدد افراد کو کرنٹ لگ چکا ہے جس پر واپڈا سب ڈویژن کلر کہار کے ایس ڈی او نے انہیں ایک کھمبا ڈال دیا اہلخانہ کے مطابق کھمبا تو آ چکا ہے مگر واپدا والے کھبا لگانے میں حیل و حجت سے کام لے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ ننگے تار کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کو رونما کر سکتے ہیں انہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔