ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاکے شہری اوردیہاتی علاقوںمیںآٹے کی سپلائی میںکسی قسم کاکوئی تعطل اورقلت نہیںپائی جاتی،شہری اوردیہاتی یونین کونسل سطح پرآٹے کی سپلائی کیلیئے الگ الگ خصوصی شاپس قائم کردی گئی ہیں،اوراسی طرح آٹاتحصیل ٹیکسلاکی حدودسے بلااجازت باہرلے جانے پرپابندی کویقینی بنانے کی خاطرخصوصی پکٹس بھی لگادی گئی ہیں،ان خیالات کااظہارچیف آفیسربلدیہ ٹیکسلاسردارفضل اکرم خان نے آٹے کی قلت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعدنمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،سردارفضل اکرم خان نے بتایاکہ تحصیل ٹیکسلاکے علاقہ میں31فلورملزکام کررہی ہیں،اورحکومتی ہدایات کی روشنی میںعلاقہ بھرمیںآٹے کی فراہمی کویقینی بنانے کیلیئے ایسے موثراقدامات اٹھائے جاچکے ہیںکہ تحصیل ٹیکسلاکی حدتک آٹے کی نایابی اورقلت کے حوالے سے تصورتک نہیںکیاجاسکتا۔
تحصیل ٹیکسلاکے شہری اوردیہاتی علاقوںمیںآٹے کی قلت نہیں،چیف بلدیہ
Jan 19, 2020