ایران نے علاقائی سلامتی کے فروغ کیلئے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں سلامتی کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں قیام امن کے طریقوں کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی ہیں۔