دفترخارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامورGaurav اہلووالیہ کو طلب کیا اور بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ان سے شدید احتجاج کیا۔
جنوبی ایشیاء اورسارک کے امور سے متعلق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزمیں اس بات پرزوردیاگیاکہ بھارت کی طرف سے ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات دوہزارتین کے جنگ بندی معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی اور یہ عالمی انسانی حقوق اوربین الاقوامی اقدار کے منافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن اورورکنگ بائونڈری پرکشیدگی بڑھانے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔Kot Kotera سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال اندھادھندفائرنگ سے جگل پال گائوں کی رہائشی چھتیس سالہ شمیم بیگم شدیدزخمی ہوگئیں۔