چونیاں(نامہ نگار )سینئر قانون دان اور صدر جناح ویلفیئر سوسائٹی چوہدری نسیم حیات انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرشخص کو انسانیت کی خدمت کیلئے کچھ وقت اور مال خرچ کرنا چاہیے یہی ہمارے بنی ؐکی تعلیمات اور احکامات ہیں اور اسی طرح بہترین معاشرہ معرض ِ وجود میں آسکتا ہے ہمیں اپنی خوشیوں میں عام آدمیوں کو شامل کرنا ہوگا اور غریبوں کے دکھ درد میں خود شریک ہونا ہوگا۔