حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا :برجیس طاہر

Jan 19, 2020

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن مرکزی نائب صدر،سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ ملک کے عوام اور نوجوانوں کو سبزباغ دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے،ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عوام مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں اور طفل تسلیوں سے سب سے زیادہ نوجوان طبقہ متاثر ہوا ہے، نوجوانوں روزگارکے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، اس وقت ملک میں کروڑوں نوجوان بے روزگاری کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں،حکومت نے روزگار دینے کی بجائے روز گار ہی چھین لیا ہے،عوام کوگھر دینے کا جھانسہ دے کر بے گھر کیا گیا،حکومت کی منفی اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے خود کشیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ، اس موقعہ پر میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ اورچوہدری محمد انیس بھی موجود تھے،چوہدی برجیس طاہر ایم این اے نے مزید کہا حکومت جتنی مرضی انتقامی کارروائیاں کر لے مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن کسی طرح بھی ہراساں نہیں ہونگے۔

مزیدخبریں