ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ‘ 2 خواتین سمیت14 افراد زخمی

Jan 19, 2020

قصور+ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین سمیت14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لوہلے راجپوتاں کا عبدالرحمن نامعلوم ساتھی جو کہ لفٹ لیکر ساتھ سوار تھا موٹر سائیکل پر ڈھنگ شاہ سے منڈی عثمانوالہ جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئے اور دونوں نیچے گر گئے جس کے نتیجہ میں نامعلوم ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گیا اور عبدالرحمن شدید زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں موٹر سائیکل پھسلنے سے حبیب اللہ ‘ ننکانہ مانانوالہ روڈپر موٹر سائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں عائشہ ‘ سانگلہ ہل مڑھ بلوچاں روڈپر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم سے اقبال ‘ موضع رتوآنہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرنے سے آ صف ‘ ملک آبادسٹاپ کے قریب گنے سے لدے دو ٹرالے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں عبدالرزاق‘ ننکانہ واربرٹن روڈپرموٹر سائیکلوںکے تصادم میں نواز اور پروین ‘ کینیڈا کالونی ننکانہ میں موٹر سائیکل پھسلنے سے عبسن‘ کچی کوٹھی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے عطاء اللہ اور آ فتاب ‘ اللہ والا گارڈن شاہ کوٹ کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم سے زبیر اورامجد علی ‘ شاہ کوٹ ننکانہ روڈ پر رکشہ نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں عظیم‘ جبکہ اعوان چوک شاہکوٹ کے قریب کار نے عبداللہ کو ہٹ کر کے شدید زخمی کردیاتمام زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

مزیدخبریں