پنجاب کے بیشترمیدانی علاقوں میں دھند,حد نگاہ انتہائی کم ،موٹروے جزوی بند

Jan 19, 2020 | 13:17

ویب ڈیسک

پنجاب کے میدانی علاقوں میں   دھند  چھائی رہی۔  موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی، فلائٹس اور ٹرینوں  کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں، بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہر طرف سفید دھوئیں کے بادل، ہر منظردھندلا گیا۔ حد نگاہ انتہائی کم، سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج  رہا ۔ قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ موٹروے ایم ٹو، تھری، فور کو دھند کے باعث بند کیا گیا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔ دھندکے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں21 اور 22جنوری کو شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے.

مزیدخبریں