پنجاب کے بیشترمیدانی علاقوں نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی

Jan 19, 2020 | 17:26

ویب ڈیسک

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہو گیا۔ صبح کے وقت دھند بڑھنے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں، بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہر طرف سفید دھوئیں کے بادل، ہر منظردھندلا گیا۔ حد نگاہ انتہائی کم، سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے۔ قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ موٹروے ایم ٹو، تھری، فور کو دھند کےباعث بند کیا گیا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔ دھندکے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں اکیس اور بائیس جنوری کو شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔

مزیدخبریں