حکومت برفباری سے متاثرہ لوگوں کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنارہی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے مختلف حصوں میں برف باری سے متاثرہ لوگوں کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز  کوئٹہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے مختلف علاقوں میں شدید برف اور بارشوں کے باعث متاثرہ لوگوں کی بحالی سے اقدامات  کاجائزہ لیا گیا۔ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو بتایا کہ شدید برفباری کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور تیئس زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک سو چھہتر مکانات  کو نقصان پہنچا۔
 

ای پیپر دی نیشن