صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں گورے رنگ کو ترجیح دیے جانے پر ناراض

Jan 19, 2021

لاہور (کلچرل رپورٹر)  معروف اداکارہ صبور علی نے  ڈرامہ انڈسٹری میں گورے رنگ کو ترجیح دیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔  ایک انٹرویو میں صبور علی کاکہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو آپ کو  چٹکی بجاتے ہی کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گا۔ اداکارہ کے مطابق اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔ اداکارہ نے کہا کہ خوبصورتی کے یہ معیار آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں  اور یہی وجہ ہے کہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشنز کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے۔ صبور علی نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ معاشرے میں یہ معیار کب تک موجود رہے گا، میں نے کچھ اداکاروں کو دیکھا جنہیں اداکاری نہیں آتی چونکہ وہ گورے ہیں تو وہ بڑے پراجیکٹس کررہے ہیں۔

مزیدخبریں