پیرس (سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب میں منعقدہ ڈاکار ریلی میں شریک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان مقابلے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کی موت کی اطلاع گزشتہ روز عام کی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 10جنوری کو مقابلے میں شریک تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔52 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کے باعث کومہ میں چلا گیا تھا، جس کے بعد شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران سفر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔