پاکستان کیخلاف سیریزدلچسپ‘ سپنرز کو کھیلنا چیلنج ہوگا:کپتان پروٹینز

Jan 19, 2021

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) جنوبی افریقی کپتان کونٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے۔جنوبی افریقی کپتان کونٹن ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،میزبان اسپنرزہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، اپنے بالوں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں،پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے، مسائل کا سامنا نہیں،کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے، طویل مدت برس کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان میں پہلے نہیں کھیلے، اس کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے، ایشیائی کنڈیشنز میں اسپنرزکا اہم کردار اہم ہوتا ہے، اچھا ہے کہ ہمیں یہاں آتے ہی سیریز کی تیاری کا موقع مل گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا، پی ایس ایل کھیلوں گا، دونوں ممالک کے درمیان سیریز دلچسپ اور مقابلے شاندار ہوں گے۔

مزیدخبریں