لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈمک کے پلیٹ فارم سے ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے گورنر پنجاب چوہدری سرور،چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے گارمنٹس سٹی کھڑیانوالہ میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کا ترقیاتی کاموں میں تعاون کرنے پر بھر پور شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا جب سے میاں کاشف نے فیڈمک کی باگ ڈور سنبھالی ہے،فیڈمک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا انسانی وسائل کی ترقی حکومتی ویژن کا اہم حصہ ہے یہ منصوبہ صنعتی زونز میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اہم ثابت ہو گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کاشف اشفاق اے وعدہ کیا تھا جس بھی یونیورسٹی کا تعاون چاہیے ضرور ملے گا۔ اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ہم کو بھر پور حمایت حاصل ہے۔
انسانی وسائل کی ترقی حکومتی ویژن کا اہم حصہ ہے:گورنر پنجاب
Jan 19, 2021