خانیوال (خبرنگار) پیرامیڈیکس کا صوبائی کنونشن مقامی ہوٹل میں تقریب کی مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد تھیں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکس کا سروس سڑکچر اورکونسل نہ ہونے کے باعث مسائل پیداہورہے ہیں۔ پیرامیڈیکس کے شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کے لیے قانون سازی اور پیرامیڈیکس کونسل بنانے کے لیے فورم پر آواز بلند کریں گے۔ کنونشن سے مرکزی سرپرست اعلیٰ چوہدری محمدشریف۔ مرکزی صدر امجد سندھو، مرکزی جنرل سیکرٹری عصمت امین شاد، مرکزی نائب صدر رفعت حسین سیال، میاں اجمل عباس ،ارشاد انصاری، صداقت علی ،معصوم حسین شاہ ،فرخ جاوید بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ ہمارے ساتھ ناروا سلوک ختم کیاجائے اورقانون سازی کرکے ہمیں باعزت طریقے سے غریب عوام اوردکھی انسانیت کی خدمت کرنے دی جائے۔