وزارت خارجہ ایران میں پاکستانی قیدیوں کی مفصل رپورٹ دے: ہائیکورٹ 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانیوں کی قانونی امداد اور رہائی کیلئے دائردرخواست پر وزارت خارجہ کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جسٹس پراجیکٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ ایران کی جیلوں میں پاکستانی قید ہیں لیکن ان کی قانونی امداد اور رہائی کیلئے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ سماعت کے دوران وزارت خارجہ کی  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایران و ترکی صائمہ خان عدالت میں پیش ہوئیں اور ایران میں قید پاکستانیوں کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایران میں 102 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن