رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلارام نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں دو مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے ۔حکومت اپنے انتخابی منشور کے برعکس عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔