انجینئر عبدالحکیم کا نام ان کی تصانیف کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہے گا: مقررین

Jan 19, 2021

ملتان(سپیشل رپورٹر)اتحاد لائنز کلب ملتان کے زیراہتمام نامور مذہبی سکالر اور قرآن مجید کا انسائیکلو پیڈیا ترتیب دینے والے  انجینئر عبدالحکیم ملک کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا ٹی ہائوس میں انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی نئی تصنیف قرآن اور اقبال کی شاعری کی  رونمائی بھی کی گئی۔تقریب کی صدارت میاں محمد ایوب قریشی نے کی۔مہمانان گرامی شاہد اسلام‘ ماجد کریم‘ ظفر بزدار‘خواجہ آصف صدیقی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فاروق احمد خان سعیدی ‘پروفیسر نسیم شاہد‘ شاکر حسین شاکر ‘عامر شہزاد صدیقی ‘خواجہ محمد آصف صدیقی ‘میاں محمد ایوب قریشی  نے کہا کہ انجینئر عبدالحکیم  کا نام انکی تصانیف کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ لائنز کلب نے انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ باصلاحیت اور مفاد عامہ کے لیے لکھنے والوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔تقریب کے شرکاء میںچودھری پرویز اقبال۔ شیخ احسن رشید۔خواجہ محمد آصف صدیقی اور آصف رزاق سٹھاری کی جانب سے انجینئر ملک عبدالحکیم کی تصانیف کے تحائف پیش کیے گئے۔

مزیدخبریں