رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی وجہ سے 2ماہ بند رہنے کے بعد سکول کھل گئے،نویں اور دسویں کے طلباء گورنمنٹ ایس اوپیز کو فالو کرتے ہوئے سکولوں میں داخل ہوئے،گورنمنٹ پائلیٹ سیکنڈری سکول میں داخل ہونے والے طلباء کا گیٹ پر ڈی ای او سیکنڈری کستورا جی شاد،پرنسپل رانا علی اکبر استقبال کیا کستورا جی شاد نے آنے والے طلباء کو گلدستے پیش کئے جبکہ ٹیچرز طلباء کا ٹیمریچر گن سے ٹیمر یچر چیک رہے اور ہاتھوں کو سینٹائز بھی کیا اس موقع پر کستورا جی شاد نے کہا کہ ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔کوئی استاد اور بچہ بغیر ماسک کے سکول میں داخل نہ ہواسکے علاوہ بچوں تعلیم و تربیت پر پوری پوری توجہ دی جائے۔