نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کو مسلسل شرمندگی اور بے بسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چین نے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے بھارت کے زیر تسلط علاقے میں ساڑھے 4 کلو میٹر کے اندر تعمیرات کیں۔ چین نے دریا لساری چو کے ساحل پر تعمیرات کی ہیں۔ اسے مودی سرکار کیلئے ایک اور جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے جو چین کے سامنے بھیگی ملی بن گئی۔
مودی سرکار بھیگی بلی بن گئی: چین نے ارونا چل پردیش میں گائوں بنا لیا
Jan 19, 2021